راجا ریاض کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

image

سابق اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی راجا ریاض احمد پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔

راجا ریاض نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’راجا ریاض نے ملاقات میں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔‘

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطا اللہ تارڑ، ملک محإد احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ راجا ریاض 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران ان کے خلاف ووٹ دیا تھا اور بعدازاں پارٹی کے منحرف ارکان کے گروپ کی مدد سے اپوزیشن لیڈر بن گئے تھے۔

راجا ریاض نے کئی ٹاک شوز میں کہا تھا کہ ’وہ آئندہ الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US