پاکستان بمقابلہ انڈیا: شائقین کا جوش و خروش تصاویر میں

image

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل صبح سویرے ہی انڈین فینز احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم پہنچا شروع ہو گئے تھے۔

احمد آباد کا نریندر مودی سٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سٹیڈیم کے مناظر دیکھیے خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں

سٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ فینز محمد عزیر اور آصف احمد انڈین فین کے ہمراہ

میچ کے آغاز سے قبل پاکستان اور انڈیا کے قومی پرچم بھی ڈسپلے کیے گئے 

انڈین کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے فینز نیلے رنگ کی جرسی میں

ملک کے مختلف حصوں سے شائقین کرکٹ پہنچے ہوئے ہیں

Captionسٹیڈیم میں ہر جگہ انڈین کرکٹ ٹیم کے فینز ہی نظر آ رہے ہیں

شائقین کرکٹ پرجوش ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی تہوار کا سماں ہو

انڈین فینز اہل خانہ کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود ہیں

میچ کے آغاز سے قبل ایک تقریب کا اہتمام ہوا تھا جس میں پلے بیک گلوکار اریجیت سنگھ نے پرفارم کیا

گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا

پاکستان اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان بات چیت کرتے ہوئے

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts