احمدآباد میں دو افراد سمگلر سے 50 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار

image

انڈیا کے شہر احمدآباد میں دو افراد نے ایک سمگلر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دانش شیخ نامی شہری بیرون ملک سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا سمگل کرکے آیا تھا جسے دو افراد نے اغوا کیا اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اغواکاروں نے اپنا تعارف اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے اراکین کی حیثیت سے کروایا اور دانش شیخ کو اپنے ساتھ لے گئے۔

دانش شیخ نے پولیس کو بتایا کہ وہ 28 اکتوبر کو احمدآباد ایئرپورٹ سے سمگل شدہ سونا لے کر باہر نکلا اور جیسے ہی وہ اپنے ساتھیوں کے پاس جانے لگا دو افراد آئے اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

سمگلر کے مطابق دونوں افراد اُسے ایک اونچی بلڈنگ میں لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق اغواکاروں نے تشدد کرنے، سونا اور پیسہ چھیننے کے بعد دانش شیخ کو ایک رکشے کے ذریعے بس سٹیشن پہنچایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts