’کیپسول کے اندر بلیڈ،‘ اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا کیسے گرفتار ہوا؟

image

انڈیا کے شہر پونے میں قتل کی کوشش کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو کیلشیئم کے کیپسول میں بلیڈ کے ٹکڑے ڈال کر کھلا دیے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق 45 سالہ سومناتھ سادھو نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے لیے کیپسول کے اندر بلیڈ کے ٹکڑے ڈال کر کھلا دیے۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد ڈاکٹرز اُن کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

اُتم نگر پولیس کا جمعرات کو کہنا تھا کہ ملزم پیشے کے اعتبار سے حجام ہے اور اُسے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انسپیکٹر کرن بلوادکر نے میڈیا کو بتایا کہ ’تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ شوہر اور اہلیہ کے درمیان گھریلو ناجاقی چل رہی تھی اور حال ہی میں دونوں کے بیچ جھگڑے بھی ہوئے تھے۔ کچھ دن قبل اہلیہ کے پیٹ میں درد اٹھا اور میڈیکل ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ اُس کی وجہ اُن کے پیٹ میں موجود بلیڈ کے ٹکڑے ہیں جنہیں ڈاکٹرز نے ایک سرجری کے ذریعے باہر نکالا۔‘

پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ سومناتھ سادھو نے کیلشیم کے کیپسول کے اندر بلیڈ کے ٹکڑے ڈالے اور اپنی اہلیہ کو کھلا دیے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ’تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اکتوبر میں سومناتھ سادھو نے اپنی اہلیہ کو پانچ مرتبہ ایسے کیپسول کھلائے۔‘

ملزم کے خلاف اقدامِ قتل، گھریلو تشدد اور خواتین پر ظلم کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts