برکس غزہ کے تنازعے کے سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد کر سکتا ہے، ولادیمیر پوتن

image

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسرائیل فلسطین تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ریاستیں اور برکس گروپ کے ممالک تصفیے تک پہنچنے کی کوششوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو ایک ورچوئل برکس سربراہی اجلاس میں پوتن نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے بحران کو خطے میں امریکی سفارت کاری کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا، جنگ بندی اور فلسطینی اسرائیل تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔ اور برکس ممالک اور خطے کے ممالک اس کام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘

تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ایسی کوشش کو کس طرح منظم کیا جا سکتا ہے۔

روسی اور مغربی پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پوتن غزہ کے بحران کو اپنے جغرافیائی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقی پذیر ممالک کو ساتھ ملایا جا سکے اور امریکی تسلط کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا عالمی نظام تشکیل دیا جائے۔

پہلے دیے گئے بیانات میں انہوں نے بارہا امریکی پالیسی پر تنقید کی، اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور فلسطینیوں کی حالت زار پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

گذشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں زمینی کارروائی سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا جو ‘بالکل ناقابل قبول‘ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ’خوفناک‘ ہے کہ فلسطینی بچے بڑی تعداد میں مر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے بے ہوشی کی دوا کے بغیر کیے جانے والے آپریشن ’جذباتی‘ کر دیتے ہیں۔

ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ ’اقوام متحدہ کے فیصلوں کو سبوتاژ کرنے کی وجہ سے فلسطینیوں کی ایک سے زائد نسلوں کی اپنے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کے ماحول میں پرورش ہوئی ہے، اور اسرائیلی اپنی ریاست کی سلامتی کی مکمل ضمانت نہیں دے سکتے۔‘

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts