یوکرین کے ڈرون حملے میں روسی صحافی ہلاک

image

روس کے زیرکنٹرول جنوب مشرقی یوکرین میں سرکاری ٹیلی ویژن کے لیے روس یوکرین جنگ کی رپورٹ کرنے والا صحافی گذشتہ روز بدھ کو ہونے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے سرکاری ٹی وی نے جمعرات کو بتایا ہے کہ یہ ڈرون حملہ یوکرین کی مسلح افواج کی جانب سے کیا گیا ہے۔

روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے جنوب مشرقی یوکرین میں روس کے زیرکنٹرول علاقے زیپوریزیا میں روسی صحافیوں کے ایک گروپ کو ڈرون حملے اور فائرنگ سے نشانہ بنایا تھا۔

روس کے سرکاری ٹیلی ویژن ’روسیا 24 ‘ کے لیے رپورٹنگ کرنے والے 38 سالہ بورس مکسودوف ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور ڈاکٹر انہیں بچانے میں ناکام رہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’بورس مکسودوف زیپوریزیا میں یوکرین کی مسلح افواج کی فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد شدید زخمی ہوئے اور23 نومبر کو موت کے منہ میں چلے گئے۔‘

آل روس سٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹنگ کمپنی (VGTRK) کی جانب سے بورس مکسودوف کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

بورس مکسودوف زیپوریزیا میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ (فوٹو: روئٹرز)روس کی تاس نیوز ایجنسی نے اس موقع پر بنائی گئی فوٹیج میں دکھایا ہے کہ حملے کے چند لمحوں بعد طبی امداد ملنے سے پہلے مکسودوف شدید زخمی حالت میں زمین پر گرے ہوئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے اپنے بیان میں کہا کہ بورس مکسودوف کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

یوکرین میں زیپوریزیا ان چار علاقوں میں شامل ہے جہاں 24 فروری 2022 کو روس نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو داخل کرنے کے بعد ان علاقوں سے الحاق کا دعویٰ کیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts