انڈین فضائیہ میں شامل ہونے والے نئے لڑاکا طیارے ’ تیجس‘ کی اہم خصوصیات کیا ہیں؟

image

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو جس دو سیٹوں والے تیجس ٹرینر طیارے میں اُڑان بھری وہ ایک نیا جیٹ ہے جسے فضائیہ کے حوالے کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ ایک ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو پوری طرح فضا میں لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیٹ کو انڈین ایئرفورس (اے آئی ایف) کے پائلٹ نے اُڑایا۔

وزیراعظم نریندر مودی عام طور پر حفاظتی مقاصد کے لیے کم سے کم دو انجنوں والے طیارے میں پرواز کرتے ہیں۔

تیجس جیٹ ایک انجن والا ہوائی جہاز ہے جس کا حفاظتی ریکارڈ قابل تعریف ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ انڈیا کی حکومت کا اس خاص طیارے پر اعتماد ہے۔

تیجس آنے والے برسوں میں انڈین فضائیہ کا ایک اہم جزو بننے کے لیے تیار ہے۔ ملک میں کئی تیجس طیارے آپریشنل ہیں اور کافی تعداد میں آرڈرز ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔

آئی اے ایف کے لیے 83 تیجس ایم کے 1 اے جیٹ طیاروں کا آرڈر 2029 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

انڈیا کی دفاعی حصول کی ترجیحات دفاعی شعبے میں ’آتمنیر بھارت‘ کے سلوگن پر مبنی ہیں جس کا معنی ہے خود پر انحصار کرنے والا انڈیا۔ اس خود انحصاری کا مرکز تیجس ہے جسے آہستہ آہستہ نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ تیجس ایم کے ون اے کو زیادہ رینج اور زیادہ الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ نمایاں طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں تیجس ایم کے ٹو بھی لانچ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی عام طور پر دو انجن والے طیارے میں سفر کرتے ہیں (فائل فوٹو: آئی اے ایف)ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ نے حال ہی میں انڈیا میں جیٹ انجنوں کی تیاری کے لیے جنرل الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے اور اس معاہدے کا اعلان واشنگٹن میں کیا گیا۔

تیجس جیٹ طیاروں کے لیے درجنوں انجن بھی فراہم کیے جانے کی توقع ہے جو فی الحال آرڈر پر ہیں۔ جنرل الیکٹرک انڈیا میں ایک ایف 414 انجن مینوفیکچرنگ لائن قائم کرے گا جو تیجس ایم کے ٹو کے منصوبے کو آگے بڑھائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US