انڈیا کی چار ریاستوں راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھارتیا جنتا پارٹی(بے جے پی ) کو برتری حاصل ہے جبکہ تلنگانہ میں بی جے پی کی حریف انڈین نیشنل کانگریس آگے ہے۔ابھی تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مدھیہ پردیش کی 230 نشستوں میں سے بی جے پی 164 جیت کر آگے ہے جبکہ کانگریس 65 نسشتیں حاصل کر پائی ہے۔راجستھان کی 199 نشستوں میں سے 117 پر بی جے پی آگے ہے جبکہ کانگریس کی 67 سیٹیں ہیں۔چھتیس گڑھ میں 90 نشستوں پر پولنگ ہوئی اور بی جے پی ان میں 56 کے ساتھ آگے ہے جبکہ کانگریس صرف 34 نشستوں پر برتری حاصل کر پائی ہے۔ریاست تلنگانہ میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ یہاں بی جے پی نے بہت کم سیٹیں لی ہیں۔ ابھی تک اعداد وشمار کے مطابق تلنگانہ میں کانگریس نے 119 میں سے 63 جبکہ بی جے پی نے صرف آٹھ نشستوں پر برتری حاصل کی ہے۔تلنگانہ میں بھارت راشٹرا سمیتھی(بی آر ایس) 40 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔