کینیڈا: پاکستانی نژاد خاندان کو قتل کرنے والے مجرم کو جنوری میں سزا سنائی جائے گی

image

کینیڈا میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے اور ایک کو زخمی کرنے والے ملزم کو اگلے برس جنوری میں سزا سنائی جائے گی۔

کینیڈین نیوز چینل سی پی24 کے مطابق استغاثہ اور وکیل صفائی نیتھینئل ویلٹمین کے کیس میں سزا کے حوالے سے چار اور پانچ جنوری کو دلائل دیں گے۔

22 سالہ ویلٹمین پر گذشتہ مہینے قتل اور اقدام قتل کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔ انہوں نے نے چھ جون 2021 میں افضل خاندان کے چہل قدمی کرنے والے افراد کو اپنے ٹرک تلے روند ڈالا تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں 46 سالہ سلمان افضل، ان کی 44 سالہ بیوی مدیحہ افضل، ان کی 15 سالہ بیٹی یمنا اور اس کی 74 سالہ دادی طلعت افضل شامل تھیں۔ سلمان افضل کا نو سالہ بیٹا بھی شدید زخمی ہوا تھا لیکن وہ بچ گیا۔

یہ کیس جس کی دو ماہ سے زیادہ عرصے تک سماعت ہوئی، وہ پہلا کیس تھا جہاں قتل میں کینیڈا کے دہشت گردی کے قوانین کو عدالت کے سامنے رکھا گیا تھا۔

مقدمے کی نگرانی کرنے والی جج جسٹس رینی پومیرنس نے جیوری کو ہدایت کی کہ وہ ویلٹمین کو قتل کا مجرم قرار دے سکتے ہیں اگر وہ متفقہ طور پر استغاثہ سے اتفاق کرتے ہیں کہ وہ متاثرین کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اور انہوں نے یہ حملہ منصوبہ بندی سے کیا تھا۔

انہوں نے ججوں سے یہ بھی کہا کہ وہ یہی فیصلہ تب بھی کر سکتے ہیں اگر انہیں پتہ چلے کہ یہ ہلاکتیں دہشت گردی کے زمرے میں آتی تھیں۔

تاہم دہشت گردی کا کوئی الگ الزام نہیں ہے، اور جیوری اس بات کی وضاحت نہیں کرتی ہے کہ وہ اپنے فیصلے تک کیسے پہنچتے ہے، لہذا یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے فیصلے میں دہشت گردی کے الزامات کا، اگر کوئی ہیں تو، کیا کردار ہے۔

سزا سنائے جانے سے قبل نیتھینئل ویلٹمین کو پانچ دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts