راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکا ہوا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے گیس لائن اورمتعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
تین فائرٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ مزید تین فائر ٹینڈرز بھی روانہ کر دیئے گئے ہیں۔