پی ٹی وی اینکر نے قائداعظم کے یوم پیدائش کو انکی برسی قرار دیدیا

image

قائداعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا تاہم پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک اس سے لاعلم نظر آیا۔

یکم جنوری سے پٹرول سستا ہو نے کا امکان

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کی براہ راست نشریات کے دوران پی ٹی وی کے ایک اینکر غلطی سے یہ کہتے ہوئے پکڑے گئے کہ آج جناح کی برسی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے، لوگ پی ٹی وی کے ملازمین کی اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات

صحافی نعمت خان نے لکھا کہ “پی ٹی وی، جس نے کئی دہائیوں سے میڈیا اکیڈمی کے طور پر کام کیا ہے، کو یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں اور ان کے وزرائے اطلاعات نے مذاق کا نشانہ بنا دیا ہے۔”

اینکر کی غلطی کی ویڈیو نہ صرف وائرل ہوئی ہے بلکہ پاکستان میں میڈیا اداروں کی حالت پر بحث کا مرکز بن گئی ہے۔

پاکستان کے اسٹیٹ ٹیلی ویژن یعنی پی ٹی وی نے بابائے قوم کی یومِ ولادت کو برسی بنا دیا۔ شاباش 🤦‍♂️ pic.twitter.com/zGfog7dGKq

— umar | عمر (@iUmarKhattak) December 25, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US