اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے حلقہ انتخاب پی کے 91 میں انتخابی عمل معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد نیا شیڈول جاری کردیا ہے
جس کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک ہو گی جبکہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 9 جنوری تک دائر جبکہ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے ان پر فیصلے 16 جنوری تک ہوں گے۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 17 جنوری جبکہ کاغذات نامزدگی 18 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے، انتخابی نشانات 19 جنوری کو آلات کئے جائیں گے۔