وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 28 سے کم ہو کر 24 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 3اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 21 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US