الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کا اعلان

image

کوئٹہ۔2جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اورپولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کے مطابق 3 جنوری کو ہو گی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ قومی اسمبلی کی نشست لسبیلہ کم حب آواران این اے 257 کی نشست پر کاغذات نامزدگی کی جانچ ہڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر کے دفتر سے انتخابی امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قراردیے گئے، 32 انتخابی امیداواران کی فہرست آوایزاں کردی گئی ہے، طارق عزیز بگٹی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف ہاکستان کی ہدایات کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ انتخابی عمل کو غیر جانبدار،شفاف اورآزادانہ بنانے کے لیے ممکن انتظامات کرریا ہے۔

ضلع لسبیلہ میں سازگارپرامن انتخابی ماحول اورووٹرزکو آزادانہ حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی معاونت سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US