اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):سابق وزیر خزانہ و خارجہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے ۔ مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کا حصہ رہے اور وہ قوم کا ایک قیمتی اثاثہ تھے ۔ملک کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی ۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔