اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے مانچسٹر کی لارڈ میئر یاسمین ڈار کی قیادت میں برطانیہ کے میئرز اور کارکنوں کے وفد نے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاک برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تنازعہ جموں و کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔