راجہ پرویز اشرف کا سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سرتاج عزیز کی سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سرتاج عزیز منجھے ہوئے سیاستدان اور مثبت سوچ کے مالک تھے ۔مرحوم انتہائی نفیس ،ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے۔ ہم سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US