ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلیے فارما پارک بنارہے ہیں، نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت

image

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے فارما پارک بنارہے ہیں، فارما سے متعلق قوانین، حکومتی پالیسیاں، اورڈریپ گائیڈ لائنز کی بابت معلومات دینے کے لئے فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کردیا ہے۔

بد ھ کووزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ فیسیلی ٹیشن ڈیسک کا مقصد فارما انڈسٹری کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بناناہے۔ ڈیسک سے نئی فارما کمپنیوں کو ڈریپ سے لائسنس اور رجسٹریشن حاصل کے طریقہ کار پر رہنمائی فراہم کی جائے گی ۔ ملک سے ادویات کی ایکسپورٹ سے متعلق تمام معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ڈریپ فیسیلی ٹیشن ڈیسک ملک میں فارما انڈسٹری لگانے کے لئے معلومات فراہم کرے گا ۔ فارما انڈسٹری کی شکایات بھی فیسیلی ٹیشن ڈیسک کے ذریعے فوراً حل کی جائیں گی ۔ادویات کی سپلائی کی بلاتعطل فراہمی کیلیے فارما پارک بنارہے ہیں۔پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کیلیے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے ذریعے مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس اقدام سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US