پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سے گوادر اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی، چیف کنسلٹنٹ ژو وینوی

image
بیجنگ۔3جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے شہر گوادر میں پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال پہلی بار مریضوں کو داخل کرنے اور انہیں بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ہسپتال کا سنگ بنیاد 2020 میں رکھا گیا تھا۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور اسے دونوں ممالک کی گہری دوستی کی علامت کہا جاتا ہے۔

پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کے چیف کنسلٹنٹ ژو وینوی نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو بتایاکہ چین اور پاکستان کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے دوران چین گوادر کے اس ہسپتال میں مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں تھا ۔

پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال جدید سہولیات اور جدید طبی ٹیکنالوجی سے آراستہ جس سے گوادر اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو گی۔ ہیڈ آف انڈس ہسپتال کیمپس گوادر ڈاکٹر آفتاب نے کہا کہ یہ ہسپتال جدید ترین ساز وسامان سے لیس ہے اور یہ آئندہ 25 سال تک گوادر کے شہریوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس علاقے کے لوگ صحت کی بہتری سہولت فراہم کرنے پر چینی بھائیوں کے شکر گزار ہیں ۔

چین کی وزارت تجارت نے 8 ایکڑ رقبے پر محیط اس منصوبے کی مالی اعانت فراہم کی جس پر 30.5 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ ہسپتال ہنگامی خدمات سے لے کر خصوصی طبی نگہداشت تک صحت کی سہولیات کی ایک وسیع رینج کو پورا کر سکتا ہے، عام اور پیچیدہ بیماریوں دونوں کا علاج کر سکتا ہے۔ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرکے اور مقامی کاروبار کی حوصلہ افزائی کرکے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US