الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر سے جواب طلب کر لیا

image

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور ریٹرننگ افسر کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس رسال حسن سید نے اعتراضی اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے سماعت کی ۔رجسٹرار آفس کی جانب سے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US