اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 655 کلو سے زائد منشیات برآمد ،3 ملزمان گرفتار

image
اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 3 کارروائیوں میں 655 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکےتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گاہی خان چوک کوئٹہ پر گاڑی سے 640 کلو چرس برآمد کرکے2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ مورگاہ بارڈر خیبر سے 14 کلو چرس برآمدکی گئی۔

آر سی ڈی روڈ حب پر ملزم سے 760 گرام آئس برآمدکی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US