بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سےملاقات

image

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):بیلجیئم ، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی جس میں بیلجیئم ، یورپین یونین اور لکسمبرگ میں جاری تدریسی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسکالرز کو سہولت فراہم کرنے اور علمی حلقوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبو بنانے کے لئے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US