پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیوریج کے پانی سے اُگائی گئی سبزیوں کے خلاف کارروائی،5 ایکڑ پراُگائی گئی سبزیاں تلف

image

سرگودھا۔3جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے سیوریج کے پانی سے اُگائی جانے والی سبزیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سیوریج کے پانی سے کاشتہ 5 ایکڑ سبزیوں کا ٹریکٹر کے ذریعے خاتمہ کر دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شاہین آبادروڈ کے قریب کئی ایکڑ پر کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی،چیکنگ کے دوران سیوریج کے پانی سے کاشت شدہ 5 ایکڑ سبزیوں کا ٹریکٹر کے ذریعے خاتمہ کر دیا گیا،

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایف اے سرگودھا شہباز سرور کی سربراہی میں سرگودھا کے نواحی علاقے شاہین آباد کے قریب کئی ایکڑ سبزیوں کی چیکنگ کی،سیوریج کے زہریلے پانی سے گوبھی اور پالک کی فصل کاشت کی گئی تھی،زہریلے پانی سے کاشتہ سبزیوں کا ٹریکٹر چلا کر خاتمہ کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرورنے کہا کہ سبزیوں اور دیگر خوراک کی کاشت کے لیے ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے،آلودہ پانی سے اُگائی گئی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موزی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US