اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے روانڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل مبارک موگاناگا نے یہاں دفترخارجہ میں ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، استعداد کو بڑھانے اور تجارت میں بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران روانڈا کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے اہم کردار پر بھی زور دیا گیا۔