قندھار کے گورنر اور افغان ملٹری انٹیلی جنس کے نائب سربراہ حاجی ملا شیرین کا پاکستان کا دورہ، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات

image

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے قندھار کے گورنر اور افغانستان کی ملٹری انٹیلی جنس اور سٹریٹیجی کے نائب سربراہ حاجی ملا شیرین کی قیادت میں ایک وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور بشمول امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ مسلسل روابط اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی تجارت اور روابط کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تشویش کے تمام مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔حاجی ملا شیرین نے چار دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی فراخدلانہ حمایت پر پاکستان کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں حاجی ملا شیرین کی قیادت میں افغان وفد نے پاکستان افغانستان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جے سی سی اجلاس میں دونوں فریقوں نے عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے مقصد کی خاطر سرحد پار نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے رابطہ کاری کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US