نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا اہم کردار ہے، وکلاءکی طرح کورٹ رپورٹرز کو بھی قانون سے آگاہی رکھنا پڑتی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ رپورٹرز ٹیکنیکل فیلڈ ہے، وکلاءکی طرح کورٹ رپورٹرز کو بھی قانون سے آگاہی رکھنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدارانہ صحافت سے ہی معاشرہ درست سمت لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب صحافیوں کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے نومنتخب عہدیداران اپنے ساتھی رپورٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2024 میں نومنتخب صدر فیاض محمود، سینئر نائب صدر حسین احمد، نائب صدر (وومن) امبرین علی، جنرل سیکریٹری محمد عمران، فنانس سیکریٹری شہزاد علی، جوائنٹ سیکریٹری عادل سعید عباسی، سیکریٹری اطلاعات فرح مہ جبیں سمیت مجلس عاملہ کے ارکان عامر بلوچ، رئوف بزمی، عابد علی آرائیں، ابراہیم عباسی اور ادریس عباسی کو مبارکباد دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US