خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شاہ محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے اڈیالہ جیل میں اُن سے ملاقات کی تھی۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری، عامر کیانی اور مولوی محمود اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے تھے اور کہا تھا کہ پارٹی چھوڑ دو، ہم الیکشن لڑیں گے اور آزاد حیثیت میں لڑیں گے۔