مردان میں پنجاب رجمنٹ سینٹر میں سولجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 2500 سے زائد جوانوں نے تربیت مکمل کی

image

پنجاب رجمنٹ سینٹر (پی آر سی) مردان میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے اکیسویں بیج کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2500 سے زائد جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمانِ خصوصی کرنل کمانڈانٹ پنجاب رجمنٹ، لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر تھے، جنہوں نے کامیابی سے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے عزم، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پنجاب رجمنٹ کی تاریخ 273 سالوں پر محیط ہے اور یہ پاک فوج میں نمایاں مقام رکھتی ہے، جس میں بے شمار جنگی اعزازات اور شہادتیں شامل ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں مہمانِ خصوصی نے انعامات بھی تقسیم کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US