پنجاب کے میدانی علاقوں میں دو دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شدید دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ دھند کے سبب موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ہرن مینار تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم فائیو کو ملتان سے اوچ شریف تک بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 30 دسمبر کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی وادی نیلم، کالام اور دیر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جہاں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات اور موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔