ہم انویسٹگیشن ٹیم نے موجودہ انتخاب کے امیر ترین امیدوار کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں، پی ایس ون جیکب آباد سے شیر محمد مغیری کے اثاثوں کی مالیت سوا 5 ارب ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیر محمد مغیری پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ شیر محمد مغیری کے 4 ارب سے زائد کے اثاثے بیرون ملک میں ہیں اور ایک ارب کے اثاثے پاکستان میں ہیں۔
ہم انویسٹگیشن ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں کمرشل پلاٹس، قیمتی گاڑیاں اور بنگلے کراچی، اسلام آباد اور جیکب آباد میں ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کاروباری کمپنیاں، اپارٹمنٹس اور دکانیں بھی موجود ہیں۔
این اے 32 پشاور: پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سامنے آگئے، شیر افضل مروت بھی شامل
دستاویزات کے مطابق شیر محمد مغیری کا نام جعلی اکاؤنٹس میں ای سی ایل پر رکھا گیا تھا۔ نیب اور جے آئی ٹی نے شیر محمد مغیری کو جعلی اکاؤنٹس کیس تحقیقات میں شامل کیا تھا۔
علاوہ ازیں شیر محمد مغیری نے محکمہ آبپاشی میں 4 ارب 82 کروڑ کے 36 کنٹریکٹ وصول کیے۔ شیر محمد مغیری پر 53 ٹرانزیکشن کے ذریعے 14 کروڑ 60 لاکھ روپے جعلی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام تھا۔
اس حوالے سے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات ہیں اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ شیر محمد مغیری کاغذات نامزدگی چھان بین کے بعد منظور ہوچکے ہیں،
معاملے پر ہم نیوز کو شیر محمد مغیری کے جواب کا انتظار ہے۔