سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

image

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کی ضمانت نیو ٹاؤن مقدمے میں خارج ہوئی، تھانہ نیو ٹاؤن میں انکے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

چلہ کاٹا اور قربانی دی لیکن کسی کیخلاف پریس کانفرنس نہیں کی ، شیخ رشید

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سٹی میں درج 9 مئی  کیس میں شیخ رشید اور دیگر کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ شیخ رشید کی 14 میں سے 13 مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US