نکاح کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

image
غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج  نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےغیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی ، سول جج  قدرت اللہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی تحریک انصاف مران خان پر گزشتہ روز فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کی درخواست استثنیٰ دائر کی تھی، پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے میڈیکل رپورٹ واٹس ایپ پر منگوا کر عدالت میں پیش کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US