میں انتخابی مہم چھوڑ دوں، انتخابی نشان آپ پر چھوڑتا ہوں، شیر افضل مروت

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حامد خان اور رؤف حسن جیسے لوگوں کے بیانات کی وجہ سے سندھ سے انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں. 

منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں  شیر افضل مروت نے کہا  کہ ان کے بیانات کی وجہ سے بہت مایوس اور افسردہ ہوں، حامد خان اور رؤف حسن ہمت کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔

تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات بڑھ گئے

انہوں نے کہا  کہ رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ سندھ سے اپنی انتخابی مہم ختم کر رہاہوں ، حامد خان اور رؤف حسن جیسے لوگوں کے بیانات کی وجہ سے انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنارہے ہیں، کیا میں نے ان کے خلاف کوئی بات کی ہے؟ ان کے بیانات کی وجہ سے بہت مایوس اور افسردہ ہوں۔

مجھے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کی پیشکش ہوئی تھی ، میں نے منع کر دیا ، حامد خان

شیر افضل نے کہا کہ ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں جلسے کرنا تھے، جب تک بانی پی ٹی آئی خود طے نہیں کر لیتے میں کسی ریلی کی قیادت نہیں کروں گا، حامد خان اور رؤف حسن ہمت کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما مجھے قانونی ٹیم سے نکالنے کی کوشش کی اب چاہتے ہیں کہ میں انتخابی مہم چھوڑ دوں، میں انتخابی نشان آپ پر چھوڑتا ہوں، اپنی طاقت اور ہمت کا مظاہرہ کریں ۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اندرونی اختلافات بڑھ گئے، سینئر رہنما حامد خان نے شیر افضل مروت کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ میں شیر افضل مروت کو پہچانتا ہی نہیں ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ دو چار لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو کسی اور طریقے سے بھیجا جاتا ہے،لیکن شیر افضل مروت کہیں بھی پارٹی کو لیڈ نہیں کررہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US