سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفی منظور

image

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفی منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خرابی صحت کے باعث استعفی دیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران(آر اوز) اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کو انتخابی نشانات کی تبدیلی کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کو نتخابی نشانات کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے امیدواروں کی درخواست پر انتخابی نشانات کو تبدیل کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ ”تمام صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آراوز، اور آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے اس مرحلہ پر اجتناب کریں۔ اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لیں کیونکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اور ہوسکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے۔“


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US