لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک کارکن رانا خالد قادری نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ پیش کر دیا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز اپنی انتخابی مہم کے لئے نکلیں تو مسلم لیگ نون کا ایک کارکن ایک بھینس لے کر انہیں تحفہ دینے کے لئےپہنچ گیا۔
کارکنوں نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھام کر مریم نواز کے نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔
اس کارکن نے بھین کے ساتھ ایک کٹا بھی مریم نواز کو تحفہ میں دیا۔
اس حوالے سے لیگی کارکن کا کہنا ہے کہ ویسے تو لوگ سونے کا تاج پہناتے ہیں لیکن ہمارے ہاں رواج ہے جب بیٹی گھر آتی ہے تو اسے بھینس تحفے میں دی جاتی ہے، مریم بھی میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔