گوگل نے عام انتخابات کے حوالے سے صفحہ متعارف کرا دیا

image

سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری کر دیا۔

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی آسانی کے لیے گوگل سرچ انجن نے گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن کے نام سے ایک صفحہ متعارف کرا دیا ہے جو انتخات میں حصہ لینے والی جماعتوں کی تفصیلات دے گا۔

گوگل سرچ انجن کے متعارف کرائے گئے صفحے سے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، ان کے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کرسکیں گے تاکہ انہیں انتخابی عمل میں مدد حاصل ہو سکے۔

متعارف کرایا گیا صفحہ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے۔

اس صفحے پر ملک کے ہر حصے میں انتخابات کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔ گوگل ٹرینڈز پیج کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی نشانات کی تبدیلی نہ رکی تو انتخابات ملتوی کرنے پڑیں گے، الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ صفہ محض وقت گزرنے کے ساتھ مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور تلاش کو ظاہر کرے گا۔

کسی خاص سوال میں اضافہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں “زیادہ مقبول” ہے یا “جیت” رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US