کوئٹہ: اسپتال کے قریب دھماکہ، کچرا چُنتے 3 بچے زخمی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

image

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر اکرم اسپتال کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

لکی مروت کے 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کر دیئے گئے

ایس ایس پی آپریشن جواد طارق کے مطابق دھماکا خیز مواد کچرے میں رکھا گیا تھا، بچے کچرہ چُن رہے تھے کہ دھماکا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی لیپس نہیں، کچرہ کئی روز سے پڑا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات 2024 سے متعلق سیکیورٹی الرٹ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US