عدلیہ کے خلاف مہم، جے آئی ٹی کی پہلی میٹنگ میں اہم فیصلے

image

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی کا قیام سولہ جنوری کو عمل میں لایا گیا، جس کی میٹنگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوئی۔

جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کر رہے ہیں، میٹنگ کے دوران حساس اداروں کے افسران نے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردیا ہے۔

سپریم کورٹ ججز کیخلاف گھنائونا پراپیگنڈا ،جے آئی ٹی تشکیل

پی ٹی اے کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں، پی ٹی اے کو کہا گیا ہے کہ مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی، پولیس اور پی ٹی اے کے نمائندے شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US