وزیراعظم نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

image

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات 2024ء کے انعقاد کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

سات رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر برائے مواصلات ہوں گے۔ کمیٹی میں چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔

عمران خان ، شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

کمیٹی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ کمیٹی الیکشن سے متعلق انتظامات اور کوآرڈی نیشن بھی کرے گی

وزیر برائے مواصلات کی سربراہی میں کمیٹی الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل در آمد کرائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی انتخابات کے بہتر انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرے گی اور اضافی سیکیورٹی کی ہنگامی ضرورت پر ہدایات بھی دے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US