مراد سعید بھی عام انتخابات سے دستبردار ، ٹکٹ واپس کر دیا

image

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید بھی عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ واپس کیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جلائو گھیرائو کیس ، حماد اظہر ، مراد سعید سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنیکا حکم

آج سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارنے ٹکٹ واپس کر دیا ہے ، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔ عدالت نے درخواست واپس لیے جانے کی بناء پر نمٹا دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US