حامد خان چیئرمین پی ٹی آئی بننا چاہتے تھے، مخالفت کرنے پر میرے خلاف ہو گئے ، شیر افضل مروت

image

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حامد خان پی ٹی آئی کے چیئرمین بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی، اس لیے وہ میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رؤف حسن، شعیب شاہین اور حامد خان تینوں ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں۔

عمران خان کی شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت، اسلام آباد طلب

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ عمران خان بیرسٹر گوہر کو پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے تھے۔ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان سمیت چاہتے تھے کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاؤں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US