میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2 موبائل فون غائب ہیں ، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2 موبائل فون غائب ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں، میں نے لوکیشن چیک کروائی، ایک موبائل کی لوکیشن ای 11 کی ہے۔

850ٹکٹوں کے بارے میں زبانی کلامی کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش تھی کہ ہمارا مشترک انتخابی نشان ہو تاکہ ووٹر کنفیوژ نہ ہو، میں ایک درخواست کے پراسس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھا ،امیدوار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں، لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے، پارلیمنٹ جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات پر پارٹی کا نام لکھا ہے۔

ہمارے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے، کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے۔ ان امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں گے، ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نظرِ ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، میرے گھر سے کاغذات اٹھائے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US