پاکستانی ائیر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

image

پاک ایران کشیدگی کے پیشِ نظر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان اور ایران دونوں تحمل سے کام لیں، روس

یورپ،وسط ایشیا سے آنیوالی ائیر لائنز کو مسقط روٹ سے پاکستان داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یو اےای اور سعودی عرب سے آنیوالی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

قبل ازیں ایران سے کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی سرحدوں ہر فضائی سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔

نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم

ذرائع کے مطابق سی اے اے کو مغرب سے پاکستانی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات دی گئیں، ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افواج پاکستان کو خوب سراہا، آپریشن ‘مرگ برسرماچار’ کے بعد ” ہیش ٹیگ ”پاکستان کا جوابی وار” اور اس سے منسلک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی

پاک فوج کی جانب سے آپریشن کے بعد ہیش ٹیگ”پاکستان کا جوابی وار”اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1980 سے 1988 کی ایران عراق جنگ کے بعد ایران پر حملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔  ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US