پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بیرسٹر گوہر خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مستر د ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، اپنے درمیان تلخیوں کو کم کر کے الیکشن کیلئے محنت کریں گے،  تمام امیدواروں کی نشانوں سمیت لسٹ کل تک جاری کر دی جائے گی۔ ہفتے کے روز سے بھر پور انتخابی مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان ، شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

انہوں نے کہا کہ دو برادر مسلم ممالک کے درمیان گشیدگی بڑھنی نہیں چاہیے،لیکن اگر کوئی ہماری سرحدی حدود کی کیخلاف ورزی کرے گا تو پھر پاک فوج ہر قسم کی دراندازی کا موثر جواب دے گی، پوری قوم ہر وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

شیر افضل مروت سے متعلق سوال پر رہنما تحریک انصا ف کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت جہاں بھی جاتے ہیں مشاورت سے جاتے ہیں ، وہ جلد ہی الیکشن مہم کیلئے سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملے وہ پی ٹی آئی کے منتخب امیدواران کی سپورٹ کریں ۔

سابق کرکٹر خالد لطیف کراچی سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر کو ہر علی خان نےکہنا تھا کہ  میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2 موبائل فون غائب ہیں، پانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں، میں نے لوکیشن چیک کروائی، ایک موبائل کی لوکیشن ای 11 کی ہے۔

بیرسٹر کو ہر نے کہا کہ کوشش تھی کہ ہمارا مشترک انتخابی نشان ہوتا کہ وہ کنفیوژ نہ ہو، میں ایک درخواست کے پر اس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھا

انکا کہنا تھا کہ امید وار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امید وار میدان میں ہیں، مشکل وقت میں دور کر ہمارے ساتھ رہے، امید ہے کہ وہ کر پیش نہیں کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔

پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی میں شامل ہو گیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا غیر آئینی وغیر قانونی ہے، پارلیمنٹ جا کر امید وار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات پر پارٹی کا نام لکھا ہے۔

پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے، جمعہ تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے۔ ان امید واروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں گے، ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔

انکا مزید کہنا تھاکہ نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، میرے گھر سے سرسری کا غذات اٹھائے گئے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US