لاہور ، حماد اظہر پولیس چھاپے کے دوران فرار ، پناہ دینے والے 2 افراد گرفتار

image

لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی، تاہم وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاہور کے علاقے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا،حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شور مچا دیا، پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر موقع سے فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

حماد اظہر اور صنم جاوید کو بھی نااہل قرار دیدیا گیا

پولیس نے گرفتا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، واضح رہے کہ حماد اظہرکے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور انہیں عدالت سے اشتہاری قرارد لوایا جا چکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US