ضلع قلات میں فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US