لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

image

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی ہے۔

این اے 44 ڈی آئی خان،انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کرنے پرآر او کو معطل کرنے کے احکامات

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی آچکا ہے ،الیکشن شیڈول بھی آچکا ہے،چند دنوں بعد نئی حکومت آنی والی ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہا الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے،8فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے،درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے،خارج کی جائے۔

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 15نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے،90روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔

عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات تک ایک قانونی سیٹ اپ قائم کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US