پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر مستعفی

image

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات بڑھنے لگے ہیں ۔

پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے

پرانے اور اعتماد والے امیدواروں کو یکسر نظر انداز کرنے اور ٹکٹوں کی پیسوں کے بدلے تقسیم  پر سیمابیہ طاہر پر پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن  نارتھ کے صدر برس پڑے۔

انہوں نے اعلیٰ قیادت سے فوری نوٹس کی اپیل اور صدر نارتھ ریجن نے احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ صدر راولپنڈی ریجن زبیر چودھری نے ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اٹھا دئیے۔

چاول کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران76.53 فیصد اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ پرانے اور وفادار لوگوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ زبیر چودھری نے پریس کا نفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور بذریعہ سوشل میڈیا اپنے عہدے سےمستعفی ہو نے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسر جانب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا و عدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

شاہد آفریدی کی شعیب ملک اورثناء جاوید کو شادی کی مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی پرانے دوست ہیں ان سے تعلق رہا ہے، واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US