وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

image

نگران وزیراعظم کی ہدایت پروزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار

ترجمان وزارت مذہبی امور نے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اوراسموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر مستعفی

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور،رحیم یار خان، حافظ آباد،بھکر، لیہ اورڈیرہ غا زی خان بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے

علاوہ ازیں  جمعرات سے مری میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات  سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے،خیبرپختونخوا اور اسکردو کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔

نگران وزیرتجارت کو وزارت داخلہ کااضافی چارج دے دیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے اسلام آباد اور دیگر شہروں سے دھند کا جلد خاتمہ ہو جائے گا جبکہ فروری اور مارچ میں زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US