بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب سے5مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اغوا ہونےوالے مزدور موبائل ٹاور پر کام کررہے تھے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
یاد رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں ہی دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی ٹیپو رزاق، کراچی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی سنی شوکت، ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی شفیع اللہ، اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ لانس نائیک طارق علی اور ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔
وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل